قومی ایئرلائن کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی،نجکاری میں چار کمپنیوں کی دلچسپی ،کمپنیوں کی حکومت سے شرائط میں نرمی کی درخواست

اتوار 19 اکتوبر 2025 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی۔نجکاری میں شامل گروپس کی جانب سے حکومت سے نئی درخواست چار کنسورشیم نے پی آئی اے نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، ایئر بلو اور لکی گروپ پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی دلچسپی ہے اور حکومت سے شرائط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا،طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو بطور اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت پی آئی اے کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے پلان رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :