خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

جمعرات 23 اکتوبر 2025 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادی درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 35 جبکہ کم سے کم کالام میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈکیاگیا۔