ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 7 نومبر 2025 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی سموگ چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی6، سکردومنفی4، بابوسر، استورمنفی3، گو پس، کالام، زیارت منفی2 ، چترال، دیر، گلگت اورکوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :