آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 8 نومبر 2025 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد ہا۔ تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی سموگ چھائی رہی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ اوراسکردومنفی06، بابوسرمنفی04، استورمنفی03، گوپس، گلگت منفی02، چترال، دیر، کالام اور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :