ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

پیر 10 نومبر 2025 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی06، لہہ منفی05، بابوسرمنفی 04، زیارت منفی 03، گلگت، استوراور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :