ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہا ڑی علاقوں میں سرد رہنےکا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 11 نومبر 2025 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد (خصوصاً صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنےکا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد ہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی07، لہہ منفی05، زیارت منفی 03،گلگت منفی02 ،چترال اوراستور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :