سیالکوٹ میں ساڑھے تین لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کاشت ہو چکی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

بدھ 19 نومبر 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ سجاد حیدر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ساڑھے تین لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت ہو چکی ہے جبکہ اس سال کا گندم کی کاشت کا ٹارگٹ چار لاکھ 81 ہزار ایکڑ ہے جو کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں حاصل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد حیدر نے کہا کہ کسان نے گندم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کو دی گئی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور گندم کی کاشت میں دلچسپی لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسوں کی وجہ سے عام آدمی کو آٹا مناسب نرخوں پر میسر ہوا ہے اور کاشتکار بھی گندم کی کاشت میں یکساں دلچسپی لے رہا ہے ، اس دفعہ گزشتہ برس کی نسبت 14 ہزار ایکڑ زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت گندم کی کاشت کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔