مخدوم سید مرتضیٰ محمودکی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 سے امیدوار چوہدری عادل باجوہ کی رہائش گاہ آمد

بدھ 19 نومبر 2025 19:20

F رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2025ء) سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے اورسابق وفاقی وزیرورکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمودکی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 سے ایم این اے کے امیدوار چوہدری عادل باجوہ کی رہائش گاہ آمد، مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے چوہدری عادل باجوہ کی چچی ساس کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیاجبکہ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ سے بھی مخدوم سید مرتضیٰ محمودنے ان کی بھابھی کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔

گفتگوکرتے ہوئے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہاموت برحق ہے اور اس کا ذائقہ ہر جیتی ہوئی روح کو چکھنا ہے موت کا ایک وقت مقرر ہے اور یہ انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہے چوہدری ظفراقبال وڑائچ، چوہدری عادل باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے دکھ می برابر کے شریک ہیں میں مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چوہدری عادل باجوہ اور چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے مخدوم سید مرتضیٰ محمود کے اس تعزیتی دورے اور دلی ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پرپیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدروسابق ایم پی اے انجینئرجاویداکبرڈھلوں، سٹی انجمن تاجران کے صدرچوہدری عظمان اصغر، گروپ لیڈرچوہدری اسلام نورانی، نائب صدرسکول بازارشیخ وقاص علی، مرزارضوان بیگ، شیخ ارسلان یونس، ملک عباس، عبداللہ سبحان، میاں سلمان، آصف علی پیاودیگرموجودتھے۔