ھ* روس سے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویز میں ہمارا نقطہ نظر شامل ہونا چاہیے ،زیلنسکی

اتوار 23 نومبر 2025 20:35

ق کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2025ء) یوکرائنی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی تجویز میں ممکنہ طور پر یوکرائنی نقطہ نظر شامل ہو سکتا ہے، کیونکہ جنیوا میں دونوں ممالک کی نمائندہ ٹیمیں مذاکرات کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا،فی الحال یہ سمجھا جا رہا ہے کہ امریکی تجاویز میں کچھ عناصر ایسے شامل ہو سکتے ہیں جو یوکرائنی نقطہ نظر اور یوکرائن کے قومی مفادات کے لیے اہم ہیں۔یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ، یوکرائن اور یورپی ممالک کے اعلیٰ حکام جنیوا میں متنازعہ امن منصوبے پر بات چیت کر رہے ہیں، جس کا مقصد طویل عرصے سے جاری روس-یوکرائن جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔