حلقہ این اے-185 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی

جمعہ 12 دسمبر 2025 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-185 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست (کل) ہفتہ کو جاری کی جائے گی جبکہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 دسمبر تک ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 دسمبر جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 30 دسمبر ، کاغذات نامزدگی 31 دسمبر تک واپس لئے جا سکیں گے جبکہ انتخابی نشانات یکم جنوری 2026 کو الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 25 جنوری کو ہو گی۔