بانس کی کاشت کوفروغ دے کرکثیر زرمبادلہ کمایاجا سکتا ہے، ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد

جمعہ 19 دسمبر 2025 15:13

بانس کی کاشت کوفروغ دے کرکثیر زرمبادلہ  کمایاجا سکتا ہے، ریسرچ انفارمیشن ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بانس کی کاشت کوفروغ دے کر جہاں ملکی ٹمبر، فرنیچر، ہینڈی کرافٹس، کوئلہ، سرکہ، کپڑا اور کاغذ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے وہیں بانس کی شوٹ کو کھانے کے طور پر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بانس کی اضافی پیداوار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد سے سالانہ اربوں ڈالرز کا قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں جنگلات میں کمی واقع ہورہی ہے وہاں بانس کی کاشت کو فروغ دے کر نہ صرف زمیندار اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں بلکہ بانس کی تیار کردہ مصنوعات کو برآمد کرکے کثیر زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔