لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست شامل ہوگیا

جمعہ 26 دسمبر 2025 20:17

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست شامل ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2025ء) لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ کم ہوا کی رفتار اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہر میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 318 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح اس طرح ریکارڈ کی گئی: سول سیکرٹریٹ 539، گلبرگ ٹو 499، کینٹ 353، اقبال ٹاؤن 344، برکی روڈ 339، بیدیاں روڈ 258 اور عسکری ٹین 252۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ شہر میں آنے والے دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب فضائی آلودگی برقرار رہ سکتی ہے۔ شہریوں کو صحت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔