گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1101ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق، 1254زخمی

جمعہ 2 جنوری 2026 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2026ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1101ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1254زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1101ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں490 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

764معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق239ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت282متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان83متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 60متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔