میٹرک انٹر طلبہ کیلئے ایک فیس میں تصدیق کا اعلان

تمام تعلیمی بورڈز ایک فیس میں رزلٹ کارڈ اور سند تصدیق کریں گے ،حکام

پیر 5 جنوری 2026 22:25

میٹرک انٹر طلبہ کیلئے ایک فیس میں تصدیق کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2026ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے ایک اہم اور احسن فیصلے کے تحت آئی بی سی سی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی فیس میں رزلٹ کارڈ اور تعلیمی سند کی تصدیق کریں گے۔آئی بی سی سی نے اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پرانے نظام کے تحت طلبہ اور سند ہولڈرز کو رزلٹ کارڈ اور سند کی تصدیق کیلئے الگ الگ فیس ادا کرنا پڑتی تھی، جس سے امیدواروں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا تھا۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز سمیت ملک بھر کے تمام بورڈز پر ہوگا، جس سے سالانہ لاکھوں امیدوار مستفید ہوں گے۔ تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو طلبہ دوست اور سہولت فراہم کرنے والا فیصلہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :