یونیورسٹی آف کمالیہ کا 11واں سنڈیکیٹ اجلاس

منگل 6 جنوری 2026 14:54

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) یونیورسٹی آف کمالیہ کا 11واں سنڈیکیٹ اجلاس پیر کے روز پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پرو چانسلر اور صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب، محکمۂ اعلیٰ تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان، اراکینِ صوبائی اسمبلی اور حکومتِ پنجاب کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سنڈیکیٹ نے گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی اور یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران تعلیمی و انتظامی امور، ادارہ جاتی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانے ، شفافیت اور میرٹ کے فروغ، اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔اجلاس کے اختتام پر سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی آف کمالیہ کی کارکردگی، انتظامی استحکام اور تعلیمی ترقی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔\378