سيبس یونیورسٹی جامشورو میں سنڈیکیٹ، سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کے انتخابات

منگل 6 جنوری 2026 16:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں سنڈیکیٹ، سینیٹ اور اکیڈمک کونسل میں فیکلٹی نمائندوں کے انتخابات میں محمد سلیم جھتیال ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر سنڈیکیٹ کے بلامقابلہ ممبر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اکیڈمک کونسل کے لئے زبیر احمد بھٹو اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ رابعہ خاصخیلی لیکچرار کی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہو گئیں۔ سینیٹ کی نشست کے لئے فہد شمس نظامانی کامیاب ہوئے۔ تمام نو منتخب ممبران اپنے متعلقہ قانونی اداروں میں تین سال کی مدت پوری کریں گے۔