میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

منگل 6 جنوری 2026 21:59

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2026ء) فیصل آبادسمیت پنجاب بھرکی9تعلیمی بورڈزکااحسن فیصلہ، آئی بی سی سی نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلباکیلئے خصوصی رعایت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تمام تعلیمی بورڈزایک فیس میں رزلٹ کارڈاور سندکی تصدیق کریں گے، آئی بی سی سی نے تمام تعلیمی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ایک فیس میں دونوں رزلٹ کارڈ اور سند دونوں کی تصدیق ہوگی، پرانے نظام کے تحت سندہولڈرزکورزلٹ کارڈاورسندکی تصدیق کیلئے الگ فیس دینی پڑتی تھی۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز سمیت ملک بھر کے تمام بورڈز پر فیصلے کا اطلاق ہوگا، فیصلے سے سالانہ لاکھوں امیدوارواں مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :