این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

منگل 6 جنوری 2026 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی کے پی، پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی امکان ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید سردی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔ شدید سردی سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ، کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر میں محتاط رہیں۔