موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلائمٹ اسمارٹ زراعت وقت کی اہم ضرورت ہے، چیف سائنٹسٹ ایگریکلچرل ایوب ریسرچ
منگل 6 جنوری 2026 20:51
(جاری ہے)
انہوں نے متوازن کھادوں، پانی کے مؤثر انتظام اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی وسائل کے تحفظ پر زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان سوسائٹی آف ایگرونومی کے نو منتخب صدر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلائمٹ اسمارٹ کاشتکاری کے فروغ اور زرعی تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زرعی ماہرین کی فیلڈ لیول پر رہنمائی اور کسانوں کی عملی تربیت نہیں ہوگی، تب تک پائیدار زرعی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہر ڈاکٹر فہد رسول نے کہا کہ جدید طریقہ ہائے کاشت اپنا کر کم وسائل میں بھی زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جو کسانوں کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوگی۔سیمینار میں سابق پرو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر، ڈائریکٹر SAWIE ڈاکٹر تسنیم خالق، ڈائریکٹر ایگریکلچرل انفارمیشن ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر انتظار الحسن، حافظ نوید رمضان سمیت زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پانی اور مٹی کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال، موسمی حالات سے بروقت آگاہی اور کسانوں کی مسلسل تربیت ہی زرعی بحران کا واحد حل ہے۔ آخر میں سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جدید تحقیق کو کسانوں کے کھیتوں تک پہنچانے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.