علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2026ء کے داخلے جاری

منگل 6 جنوری 2026 19:20

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2026ء کے داخلے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے لیے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس تعلیمی سیشن میں ملکی و عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سماجی، معاشی اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد نئے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، اوپن اور سرٹیفکیٹ پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئے متعارف کرائے جانے والے پروگرامز میں میٹرک (سائنس گروپ) شامل ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن، کامرس، سائیکالوجی اور ڈیٹا اینالیٹکس شامل کئے گئے ہیں جو جدید دور کی پیشہ وارانہ ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔اسی طرح بی ایس سطح پر بھی متعدد نئے پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں جن میں بی ایس پولیٹیکل سائنس، بی ایس ای کامرس، بی ایس سائیکالوجی، بی ایس ماس کمیونیکیشن (بی اے/بی ایس سی بیسڈ)، بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز اور بی ایس ہسٹری (بی اے/بی ایس سی بیسڈ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز اور بی ایس ہسٹری (ایسوسی ایٹ ڈگری بیسڈ) پروگرامز بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو تعلیمی تسلسل کے مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں۔اس کے علاوہ یونیورسٹی نے اوپن کورسز اور مختلف سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی آفر کئے ہیں جو شارٹ ٹرم مہارتوں کے حصول اور پیشہ وارانہ ترقی کے خواہشمند افراد کے لئے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

آفر کئے جانے والے میٹرک تا پی ایچ ڈی تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 17فروری جبکہ میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :