کراچی میں یخ بستہ ہواں کا راج،درجہ حراست مزید گرنے کا امکان

بلوچستان کی شمال مشرقی یخ بستہ ہوائیں بدستور شہر پر اثر انداز رہیں گی، محکمہ موسمیات

بدھ 7 جنوری 2026 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2026ء) شہر قائد میں گزشتہ روز سے یخ بستہ ہواں کا راج ہے جس کے سبب سردی بڑھ گئی جبکہ درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جا سکتا ہے۔بلوچستان کی شمال مشرقی یخ بستہ ہوائیں بدستور شہر پر اثر انداز رہیں گی جبکہ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی غیر فعال رہ سکتی ہیں۔دوری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :