بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا 90واں اکیڈمک کونسل اجلاس، اہم تعلیمی فیصلوں کی منظوری
جمعرات 8 جنوری 2026 22:05
(جاری ہے)
اہم فیصلوں میں فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر، سوشل سائنسز، شریعہ اینڈ لا، اصول الدین اور سائنسز کے تحت پی ایچ ڈی، ماسٹرز، بیچلرز اور ڈپلومہ پروگرامز کے سکیمز آف سٹڈیز کی منظوری شامل ہے۔
فیکلٹی بورڈز کی جانب سے پیش کردہ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سفارشات کی بھی توثیق کی گئی۔ اکیڈمک کونسل نے انڈرگریجویٹ پروگرامز کی فیس سٹرکچر میں نظرثانی کی منظوری دی اور بی ٹیک امیدواروں کو چار سالہ انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کی توثیق کی۔ اسی طرح BASR-98-2025 کے تحت آٹھ پی ایچ ڈی سکالرز سے متعلق سفارشات منظور کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی قواعد کے مطابق ڈگری کی تکمیل کے باقی مراحل طے کرنے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین کی رپورٹ اور سفارشات کی منظوری دی گئی جس کے تحت بی ایس کیمسٹری پروگرام کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی۔ اس کے علاوہ بی ایس شماریات (ڈیٹا سائنسز)، بی ایس کمپیوٹیشنل میتھمیٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پروگرام اسٹرکچر اور کورس اسٹرکچر (PSP & CSP) کی بھی منظوری دی گئی۔اکیڈمک کونسل نے وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ لاہور میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایک جزوی/ذیلی ادارے کے قیام کے لئے مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کی منظوری بھی دی تاہم اس کو تمام قانونی اور انتظامی تقاضوں کی تکمیل سے مشروط رکھا گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، نئے تعلیمی پروگرامز کے آغاز اور قومی ترجیحات کے مطابق ادارہ جاتی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی
-
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا 2026 کی عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں پاکستان میں پہلا مقام
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے زیرِ اہتمام جدید آن لائن ہنر مندی کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے ،اوپن یونیورسٹی
-
آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے تقریبا 39 ہزار درخواستیں موصول
-
پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی ، امریکا پاکستان نالج کوریڈور پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کے تحت جی آر ای تربیت کے لئے درخواستیں طلب
-
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر تعلیم پنجاب
-
ایچ ای سی نے ڈیٹا لیک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے وا لی خبروں کی تردید کردی
-
ایچ ای سی نے ڈوئل ڈگری اور جوائنٹ ڈگری پروگراموں کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے ، ڈاکٹر نیاز احمد اختر
-
ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق آن لائن کر دیا ہے، ملک میں 282 جامعات کو ڈیجیٹلایز کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین ایچ ای سی
-
آربیٹ انسٹیٹیوٹ لاہور کے زیراہتمام موجودہ دور میں میڈیا کے کردار پر تقریب کا انعقاد
-
نیوٹیک کے تحت آئی بی ایم اور میٹا کے تعاون سے مفت بین الاقوامی آئی ٹی تربیتی پروگرام کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.