پنجاب میںشدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

موٹروے ایم 3، فیض پور سے درخانہ، ایم 4،شیرشاہ سے فیصل آباد‘ایم 5،سکھر سے شیر شاہ اور ایم 11، لاہور سے سمبڑیال تک بند

پیر 12 جنوری 2026 14:25

پنجاب میںشدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2026ء) پنجاب میں پیر کو بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند رہی،اس کے علاوہ موٹروے ایم 3، فیض پور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4،شیرشاہ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند رہی۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 5،سکھر سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 11، لاہور سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند رہی۔