پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک رہے گا،ترجما ن محکمہ موسمیات

پیر 12 جنوری 2026 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ لاہور،سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ،بھکر، نورپورتھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپورتھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ16 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح بھی15ریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح352فیصد رہی۔