پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

ایم 2 لاہورسے اسلام آباد ، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالا ، ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد لاہور سیالکوٹ موٹروے بند

منگل 13 جنوری 2026 16:33

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2026ء) لاہور سمیت پنجاب کے کئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالا تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ان کے علاوہ لاہور کے ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔