لاہورمیں دھند کے باعث ٹرینوں کے اوقات تبدیل

منگل 13 جنوری 2026 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2026ء) لاہور میں شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی چند اہم ٹرینوں کے روانگی اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، جبکہ کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ٹرینوں کے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے ٹرین شیڈول کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔