گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر اور برفباری کا الرٹ جاری

جمعہ 16 جنوری 2026 16:44

گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر اور برفباری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا بھی امکان ہے جس سے رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم اور بعض مقامات پر کورا پڑنے کا امکان ہے جس سے فصلوں اور باغات کو نقصان کا خدشہ ہے۔