کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان

پیر 19 جنوری 2026 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2026ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہوائوں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :