آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان

پیر 19 جنوری 2026 22:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2026ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد وخشک رہے گا،اُتلی د ھنداورسموگ کاامکان ہے۔سوموار کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22.8اورکم سے کم06.5سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب93فیصد اور شام پانچ بجے35فیصدتھا۔کل منگل کے روز طلو ع آفتاب صبح7 بجکر08منٹ پر اور غروب آفتاب شام 5 بجکر41منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تقریباً تمام علاقوں میں ہی 21 سے 23 کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں۔اسی دوران یعنی 22 جنوری سے درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کا امکان ہے،کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد تک پہنچ سکتا ہے۔22 سے 25 جنوری کے دوران اکثر علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جنکی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے ،بعض مقامات پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :