استور ،برفباری، بالائی علاقوں میں 5 سے 6 فٹ جبکہ میدانی علاقوں میں 8 انچ سے زائد برف پڑھ چکی ھے، ضلعی انتظامیہ

منگل 27 جنوری 2026 13:22

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2026ء) گلگلت بلتستان کے تمام اضلاع میں گزشتہ روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،ضلع استور کے بالائی علاقے قمری ،منیمرگ، دیوسائی ،برزل ٹاپ،چلم،میرملک اور کالا پانی میں اس وقت پانچ سے چھ فٹ تک برف پڑ چکی ھے جبکہ استور کے میدانی علاقے پرشینگ ،چونگرہ ،عیدگاہ فینہ اور گوریکوٹ میں تقریباً 8 ایچ تک تازہ برف پڑ چکی ہے ،نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔

زیادہ برف پڑھنے کی وجہ سے ضلع استور کے بالائی علاقوں کی رابط سڑکیں عارضی طور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں برفباری کے باعث شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ استور مکمل طور پر متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لیے سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ مشینری اور عملہ مختلف حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی سروسز، پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔

طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم یا قریبی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔ضلعی انتظامیہ استور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔\378