کامسیٹس یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی پروگرام شروع نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 28 جنوری 2026 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2026ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی پروگرام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کوذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق سال2011-12 سے 2022-23 تک مختلف سالوں کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے دوہری ڈگری پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کے بغیر شروع کیا گیا اور طلباء سے فیس چارج کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ وہری ڈگری کی ریگولرائزیشن تو ہوگئی ہے تاہم بغیر اجازت کے پروگرام شروع کرنے پر ایکشن نہیں ہوا۔ اس موقع پر ایچ ای سی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جتنے بچے تھے سب کو ڈگری مل گئی ہے، یہ پروگرام بغیر ایچ ای سی کی اجازت کے شروع کیا گیا تھاکمیٹی نے آئندہ کے لئے ایسا نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :