اوکاڑہ، یونیورسٹی آف اوکاڑا میں سالانہ کنووکیشن 2026 کی پروقار تقریب

بدھ 28 جنوری 2026 22:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2026ء) یونیورسٹی آف اوکاڑا میں سالانہ کنووکیشن 2026 کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ جات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات جنہوں نے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑا ڈاکٹر سجاد مبین نے مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران، والدین اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے خصوصی، قابلِ احترام وائس چانسلر، اساتذہ کرام، والدین اور میرے عزیز طلبہ و طالبات آج یونیورسٹی آف اوکاڑا کی سالانہ کنووکیشن 2026 کے موقع پر ہم سب یہاں جمع ہیں، جو نہ صرف طلبہ کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ اساتذہ کی لگن کا بھی ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے ہمیں عزت بخشی۔وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد مبین انٹرنیشنل کی قیادت میں یونیورسٹی آف اوکاڑا نے تعلیمی، تحقیقی اور اخلاقی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ آج کے فارغ التحصیل طلبہ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔تقریب کے اختتام پر طلبہ و طلبات میں صوبائی وزیر نے اسناد اور گولڈ میڈلز تقسیم کیں