کامسیٹس یونیورسٹی کا بغیراجازت دوہری ڈگری پروگرام شروع کرنے کا معاملہ،خزانے کو 49 کروڑ کا نقصان

بدھ 28 جنوری 2026 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2026ء) کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے دوہری ڈگری کا پروگرام ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر شروع کرنے پر خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں ہوا جس میں ایچ ای سی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی حکام نے کہاکہ اب تو ڈگریاں بھی جاری ہو چکی ہیں لہٰذا اس آڈٹ اعتراض کو کلیئر کر دیا جائے۔ معین عامر نے کہا کہ لیکن کسی کو تو کوئی سزا یا کوئی پینلٹی ہونی چاہیے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ریکٹر کامسیٹس نے بتایا کہ ہم نے جب یہ پروگرام شروع کیا تھا تو تب ایچ ای سی کے اس حوالے سے کوئی قوانین نہیں تھے، جو کچھ ہوا ہو زبانی ہی اس معاملے کو آگے بڑھایا گیا۔ندیم عباس نے کہا کہ ایچ ای سی اور ادارے نے جو رول ادا کیا کسی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔آڈٹ میں اعتراض کیا گیا کہ کامسیٹس کے ریکٹر اور رجسٹرار اس معاملے کے ذمہ دار ہیں۔ وارننگ دے کر اس آڈٹ اعتراض کو نمٹا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :