گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے زیراہتمام طالبات کیلئے خانہ داری مقابلہ جات کا انعقاد

جمعرات 29 جنوری 2026 16:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2026ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک کے ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام طالبات کیلئے خانہ داری کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی بی ایس اور انٹر کی طالبات نے شرکت کی۔مقابلہ تین کیٹیگریز پر مشتمل تھا جن میں سینڈوچز،سلاد اور میٹھے (ڈیزرٹ) شامل تھے۔ تمام کیٹیگریز میں طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ہر کیٹیگری میں اوسطاً دس طالبات نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ سینڈوچز کی کیٹیگری میں بارہ طالبات شریک ہوئیں۔مقابلے کے اختتام پر ہر کیٹیگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ طالبات نے نہ صرف ذائقے بلکہ تخلیقی انداز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کا انعقاد کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صفانہ شاہین کی سرپرستی ی میں کیا گیاجبکہ انتظامات اور طالبات کی رہنمائی کی ذمہ داریاں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوم اکنامکس پروفیسر منزہ عظمت نے انجام دیں۔

مقابلے کے ججز میں وائس پرنسپل ثوبیہ فدا، پروفیسر فائن آرٹس سعدیہ زبیر اور پروفیسر منزہ عظمت شامل تھیں جنہوں نے طالبات کی کارکردگی کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا۔کالج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طالبات نے بھی مقابلے میں شرکت کی اور طالبات کی عملی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :