خیبر پختونخوا،بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری متوقع

جمعہ 30 جنوری 2026 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کے میدانی اضلاع میں مطلع ابر آلود، موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کالام میں درجہ حرارت منفی 8، مالم جبہ میں منفی 5، چترال میں منفی 3، پاراچنار میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :