پروفیسر ڈاکٹرعبد الرزاق کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لائف سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا گیا

پیر 9 فروری 2026 19:37

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2026ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سینئر ماہر تعلیم اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق کو فیکلٹی آف لائف سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر KIU-Senate-1(26)/2025/70674 میں کہاگیاہے کہ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو کر تین سالہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقرری کی منظوری کے آئی یو سینٹ کی 26ویں میٹنگ میں دی گئی تھی جو یونیورسٹی آرڈر 2008 کے کلاز 17، سب کلاز 2(d) کے تحت منظور کی گئی۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کہاکہ نومنتخب ڈین لائف سائنسز یونیورسٹی کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر کے طور پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور کوالٹی اشورینس کے عمل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔امید ہے کہ ان کی یہ تقرری معیاری تعلیم کو فروغ دینے اور تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے انتظامی وتدریسی اسٹاف نے نئی تقرری پر ڈاکٹر عبدالرزاق کو مبارک باد بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :