جی سی یونیورسٹی لاہور میں فیض ویک 2026 کا آغاز

منگل 10 فروری 2026 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2026ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فیض ویک 2026 کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی دن‘‘کلامِ فیض مصوّر’’کے عنوان سے سلام ہال میں مصوری کا مقابلہ ہوا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے 22 طلبہ نے حصہ لیا۔ معروف مصور اعجاز انور نے جج کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور محمد صدیق اعوان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری امید، انسان کی عزت اور انصاف کا پیغام دیتی ہے، اور آج بھی نوجوانوں کے لیے رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض ویک کا مقصد طلبہ کو ادب اور فن سے جوڑنا اور انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کے مواقع دینا ہے۔ فیض ویک میں تھیٹر، ترنم، بیت بازی، نظم و غزل، پڑھ کر سنانے، مضمون نویسی کے مقابلے بھی ہوں گے، جبکہ فیض سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :