کھیل جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی

بدھ 11 فروری 2026 14:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2026ء) سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے منعقدہ سپورٹس کالا 2026 کی سرگرمیوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال شرکت طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک متوازن اور بااعتماد شخصیت کے حامل شہری بن سکیں۔اس موقع ڈائریکٹر سپورٹس نیکہا کہ سالانہ سپورٹس گالا کا بنیادی مقصد طلبہ کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں اپنی کھیلوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 24واں سالانہ سپورٹس گالا 2026 میں بیڈمنٹن، شطرنج، ٹیبل ٹینس اور ٹینس میں باسکٹ بال، کرکٹ، ہینڈ بال، فٹ بال، فٹبال، والی بال، ٹگ آف وار اور شوٹنگ بال اور دیگر دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔