ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ای-آنسر شیٹ کے مؤثر استعمال کے حوالہ سے مختلف مقامات پر ورکشاپس کاانعقاد

جمعرات 12 فروری 2026 18:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2026ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے ای-آنسر شیٹ کے مؤثر استعمال اور امتحانی نظام کو مزید جدید بنانے کے سلسلے میں مانسہرہہ، پٹن اور داسو میں ایک روزہ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان ورکشاپس میں اساتذہ اور متعلقہ عملہ کو ای-آنسر شیٹ کے طریقہ کار، اس کی افادیت اور عملی استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ماہرین نے شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے اور امتحانی عمل میں شفافیت، رفتار اور درستگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔شرکاء نے ورکشاپ کو انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :