گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام پر طلبہ اور اساتذہ کا مباحثہ

جمعرات 12 فروری 2026 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2026ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ کے درمیان ایک نشست اور مباحثہ منعقد ہوا۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت منایا جاتا ہے۔مقررین کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کی بروقت رہنمائی، مثبت سرگرمیاں، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا انتہاپسندی کے رجحانات سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مباحثے کی نظامت قانون کے طالب علم حسن شہریار نے کی۔ نشست میں سربراہ شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سلمیٰ حسن اور سربراہ شعبہ عربی و اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر فاروق حیدر نے خطاب کیا، جبکہ مقرر فہد محمود نے بھی اظہارِ خیال کیا۔سیاسیات کی طالبہ فاطمہ اسماعیل اور انگریزی کے طالب علم حذیفہ ذیشان نے بھی اپنے نکات پیش کیے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سلمیٰ حسن نے کہا کہ ایسی نشستیں نوجوانوں کی سوچ سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔