وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی راشدنصراللہ کا این اے 130میں 3 پارکس کاافتتاح

ہفتہ 14 فروری 2026 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2026ء) وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشدنصراللہ نے این اے 130میں 3 پارکس اولڈرائفل رینج پارک،اللہ والی پارک اورزبیرروڈ پارک کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔

اب تک این اے 130 میں 11 پارکوں کا افتتاح کیا جاچکاہے۔

(جاری ہے)

میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 میں مزید پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش کے کام مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صدرمسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے انہیں مثالی بنائیں گے۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ مستقبل میں بھی اسی جوش اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشدنصراللہ نے کہاکہ پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔پارکوں کی تعمیرنو وزیراعلی کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے۔