یونیورسٹی آف ہری پور نے فٹبال چیمپین شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 17 فروری 2026 17:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2026ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے انٹر یونیورسٹی زون سی فٹ بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،ہری پور یونیورسٹی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں یونیورسٹی آف صوابی کو چار صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی،چیمپین شپ کا کوارٹر فائنل میچ پاک آسٹریا یونیورسٹی میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا،دوسرے ہاف میں یونیورسٹی آف ہری پور نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کھیل کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا،ہری پور یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلا گول کر کے برتری حاصل کی اور اگلے دس منٹ کے دوران مزید تین گول اسکور کر کے اس برتری کو چار صفر تک پہنچا دیا،میچ کے اختتام پر یونیورسٹی آف ہری پور نے چار صفر کی فیصلہ کن فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی،اس کامیابی پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر داؤد اور ٹیم کوچ حسنین امین نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے محنت،نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :