بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کاکانووکیشن ،طالبہ سائرہ رؤف نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

منگل 17 فروری 2026 21:17

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2026ء) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 20ویں کانووکیشن کے موقع پر بی ایس اسپیشل ایجوکیشن کی طالبہ سائرہ رؤف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کی تقریب میں سائرہ رؤف کو گولڈ میڈل مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کے ہاتھوں دیا گیا۔

سائرہ رؤف سابق بینکار چوہدری عبدالرئوف خالد مرحوم کی صاحبزادی، پیڈز اسپیشلسٹ ڈاکٹر دانیال احمد کی اہلیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سلمان خالد کی ہمشیرہ ہیں اس موقع پر سائرہ رؤف نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وہ خصوصی تعلیم کے شعبے میں مزید محنت اور لگن سے خدمات انجام دیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :