ویمن یونیورسٹی ملتان میں استقبال رمضان کے حوالے سے روحانی و فکری سیمینار
جمعرات 19 فروری 2026 16:21
(جاری ہے)
یہ مہینہ ہمیں بھوک اور پیاس کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کے احساس سے جوڑتا ہے اور خدمتِ خلق کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبات اس مقدس مہینے کو خود احتسابی، عبادات میں اضافہ، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر و اذکار اور صدقات کے ذریعے اپنی روحانی اصلاح کا ذریعہ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علمی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی و روحانی تربیت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔ رمضان المبارک طالبات کے لیے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنانے کا بہترین موقع ہے۔ یونیورسٹی میں ایسے روحانی و فکری پروگرام امز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ طالبات ہمہ جہت ترقی حاصل کر سکیں۔ ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نےکہا کہ رمضان المبارک کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے، جو انسان کو گناہوں سے بچا کر نیکیوں کی طرف مائل کرتا ہے ۔روزہ انسان میں ضبط نفس، صبر اور روحانی پاکیزگی پیدا کرتا ہے ،طالبات خلوصِ نیت کے ساتھ عبادات، تلاوتِ قرآن پاک ، صدقہ و خیرات اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں۔اس موقع پر زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین نے عفو و درگزر، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات نے کہا کہ رمضان المبارک انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ مہینہ دلوں کو پاک کرنے، ایمان کو مضبوط بنانے اور اپنے اعمال کی اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سیمینار میں فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.