بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے آن لائن سکرین مارکنگ سافٹ ویئرفعال کردیا

جمعہ 20 فروری 2026 22:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2026ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے آن لائن سکرین مارکنگ سافٹ ویئرفعال کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایبٹ آباد بورڈ کے مطابق اس جدید نظام کے ذریعے اساتذہ کرام گھر بیٹھے آن لائن کاپیاں چیک کر سکیں گے اور مارکنگ کا مکمل عمل ڈیجیٹل طریقے سے انجام پائے گا۔آئندہ ہفتے تمام اضلاع کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے منتخب طلبہ کی شمولیت سے موک پریکٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں امتحان کا مکمل عمل آن لائن ہوگا تاکہ نظام کو عملی طور پر جانچا جا سکے اور مزید بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :