ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 25 فروری 2026 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08،سکردو منفی03، استور منفی02اورگوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :