نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 26 فروری 2026 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم ای) نے ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے ستمبر 2026 تک گلیشل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (گلوف)کا خطرہ بڑھ جائے گا، گرمی کی شدت بڑھنے پر دن کے اوقات مخاص طور پر دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ سے بچیں اور پانی زیادہ پئیں- ہلکے کپڑے پہنیں۔

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے موسم کی پیش گوئیوں کی بنیاد پر ملک بھر میں مارچ سے جون 2026 تک درجہ حرارت میں اضافے کا اظہار کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپر یشن سینٹر کی سیزنل پروجیکشنز کے مطابق، مارچ سے جون تک گرمی کی شدت بڑھنے سے شمالی علاقوں میں برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مارچ سے ستمبر 2026 تک گلیشل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (گلوف)کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق یہ الرٹ خاص طور پر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں کے لیے اہم ہے، جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں احمد آباد، فیض آباد، مجاور ویلیج، اشکومن ویلی، گلکن ویلی، گلمیت ویلی، ببور ویلیج اور ہنڈس ویلی (گلگت بلتستان) اور ریشون، کمراٹ، یرخون ویلی، لاشت، استاچ، دزق اور بریپ (خیبر پختونخوا) شامل ہیںاین ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرے والے علاقوں میں ضروری اقدامات کریں۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر دن کے اوقات مخاص طور پر دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ سے بچیں اور پانی زیادہ پئیں- ہلکے کپڑے پہنیں- ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلیں۔۔۔۔ اعجاز خان

متعلقہ عنوان :