لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 فروری 2026 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ روزصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ29سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح29فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح164فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 122، اے آر سی لاہور 110، برکی روڈ177،عسکری ٹین77، ماڈل ٹا ئون 110اورسی ای آر پی آفس میں110ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :