پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

منگل 3 مارچ 2026 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا،تاہم وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15اور زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 154فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 124،اے آر سی لاہور 135، برکی روڈ217،عسکری ٹین131،کنٹونمنٹ 160،ماڈل ٹا ئون 112 اور سی ای آر پی آفس میں 159ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :