میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

جمعہ 13 مارچ 2026 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2026ء) میٹرک کے امیدواروں کو رول نمبر سلپس کی بروقت فراہمی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ نہ ہو رہی ہو تو وہ فوری طور پر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امیدوار داخلہ فارم کی سلپ کے ہمراہ بورڈ آفس سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام نے تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کسی طالب علم کی رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ نہ ہو تو وہ بھی فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں۔بعض طلبہ کو انٹرنیٹ کی کم رفتار کی وجہ سے رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق بورڈ کی جانب سے 100 فیصد رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز میں ابھی تقریباً دو ہفتے باقی ہیں اس لئے طلبہ کو رول نمبر سپلس کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :